اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے …
آئیسکو کا ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
12 جولائی کو ٹک سرکل صبح 05:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے: کرنل شیر خان فیڈر،چکوال سرکل:صبح 06:00 بجے تا 10:00 بجے: عبداللہ پور، جلال پور، ساغر پور، CWO فیڈرز،صبح 06:00 بجے تا دوپہر 12:00 بجے:مرید فیڈرز،جہلم سرکل:صبح 06:00 بجے تا 10:00 بجے:،عباس پورہ، کچہری، جاڈہ، ایف سیون (کچہری)، اجمل شہید، کریم پورہ، بلال ٹاؤن، عباس پورہ، بوریاں، Fـ2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، Fـ10 (کالا بیس)، جکڑ، Fـ9 (چک دولت) فیڈرز،،جی ایس او سرکل: صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ،132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی۔
برہان ٹرانسمیشن لائنز، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ،132 کے وی چکوال۔بھگوال۔تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی۔پلندری، اور 132 کے وی نیو واہ۔بہتر موڑ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








