اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول …
آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
بدھ 28 جنوری کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل کے ،ای/بلاک، بی/بلاک، شہید محمد دین، کھنہ دوم، فاروقِ اعظم، سروس روڈ، گنگال، شمشاد آباد، ڈھوکے حکم داد، سٹی، گلشن آباد، جناح روڈ، ویسٹریج، محمدی چوک، اصغر مال، ذیشان کالونی، ٹنچ بھٹہ، ملت آباد، کمال آباد، ای ایم ای کمپلیکس، لکھو روڈ، بے نظیر بھٹو شہید،
سی ڈی ایل کالونی، کمیٹی چوک، ظفرالحق، آریہ محلہ،راولپنڈی کینٹ سرکل کے،سی بی آر۔I، کے حسین روڈ، رانیال، غزن خان، نارھ، کمبیلی صادق، سگھری، ریوت، گھمٹی، انڈسٹریل، نشانِ حیدر، کُرنب کسوال، گگن، رحمت آباد، رحمت آباد۔II، جیل پارک، کوٹ جبّی، مکہ چوک، بوسٹن خان،اٹک سرکل کے،شیر شاہ سوری، ٹیکسلا، ایچ ایم سی روڈ، بہلوٹ (ڈبل سرکٹ)، بنبولہ (ڈبل سرکٹ)، کیبنٹ ڈویژن، صفیہ ٹاؤن، ملت کالونی، لالہ رخ، خان آباد، گھڑی افغانہ، برہان، کرنل شیر خان، حضرو (ڈبل سرکٹ)، دریا شریف (ڈبل سرکٹ)، گونڈل، نارٹوپا، فوارہ چوک (ڈبل سرکٹ)، امین آباد (ڈبل سرکٹ)، شادی خان (ڈبل سرکٹ)، سرکہ (ڈبل سرکٹ)، درداد، ناکہ کلاں، میانوالہ،
گریس لینڈ۔I، پنڈ سلطانی، کمریال، فتح جنگ، ڈکھنیرفیڈرز، چکوال سرکل کے ،تھرپال، ڈلہا، لائن پارک، جمالوال، میانی، سر پاک، جند اعوان، لطیفال، شاہپور سیداں، بھکری، لہر سلطان پور، دھرنکہ، دھرابی، اکوال، بلال آباد، ملتان خورد، تمّاں، مرید، القائم، جمالوال، منگن، جہلم سرکل کے،ایف۔5 (جدا)، زبیر شہید، ایف۔3 (گل افشاں)، کریالہ، کھوہر، ایف۔9 (چک دولت)، دینہ۔3 (روہتاس)، منگلا کینٹ، کیپٹن نثار شہید، حسنوت، کھائی کلیا،
کھوکھراں، متوا، مین بازار، بابا شہید، کاؤنٹرلہ، قاضیان، جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک گوئی، سرسواہ، سردہ، حاجی آباد، کچہری روڈ، ڈی ایچ کیو، ٹاٹا پانی، نار فیڈرز، صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی بھگوال گرڈ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔







