آئیسکو کا کل (جمعہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث کل (جمعہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث کل (جمعہ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

11 ستمبر 2026ء کو اٹک سرکل میں صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک لالہ زار، حسین آباد فیڈرز، جہلم سرکل میں صبح 6 بجے سے صبح 10 بجے تک چپر شریف فیڈر، جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی، برہان جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی، پلندری، 132 کے وی نیو واہ، باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔