اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 12 جنوری کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، تعمیراتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ مورخہ 12جنوری 2025 ء کو جی ایس او سرکل،صبح 09:00بجے تا دن02:00بجے تک پی ٹی ای ٹی، ایم سی بی سی،چائنا چوک،سپر مارکیٹ،نیو ایکسچینج، باب السلام،شمس،پاک سیکٹریٹ نمبر۔3&4،سٹیٹ لائف فیڈرز، صبح 09:00بجے تا شام04:00بجے تک میجر ریاض،یو سی لکھن،دھمیال روڈ،گلشن سعید،کیپٹن عامر شاہ،کمال آباد فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔