وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کا ٹیلی فون، ایران پر اسرائیلی حملہ سے علاقہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے ٹیلی فون کیا۔اتوار کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملہ سے علاقہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پردکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والی او …

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے ٹیلی فون کیا۔اتوار کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملہ سے علاقہ کی بدلتی ہوئی صورتحال پردکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والی او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز اور صدر ترکیہ رجب طیب اردوان کے اعزاز میں منعقدہ اسلامک کوآپریشن یوتھ فورمز کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی۔