آئینی بنچ کا جمعرات کے لیے عدالتی روسٹر جاری

114
Court

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نوتشکیل شدہ آئینی بنچ کا جمعرات 14 نومبر 2024 کے لیے عدالتی روسٹر جاری کردیا گیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے زیردستخطی جاری اعلامیہ میں بتایاگیاہے کہ آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی ،جسٹس سید حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل آئینی بنچ نمبرIIIجمعرات 14 نومبر 2024 کو صبح ساڑھے نو بجے مقدمات کی سماعت کرے گا ۔