آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، سید شفقت شاہ

111

سکھر۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):معروف سینئر سیاستدان و سماجی رہنما ایڈووکیٹ سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری سے عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی ،اس کے لئے عوام دہائیوں سے انتظار کر رہے تھے۔سید شفقت علی شاہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے منتخب نمائندوں نے پاکستان کے آئین میں 26 آئینی ترمیم کا بل منظور کیا ہے جس کی وجہ سے یہ دن ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نےبیان میں کہا کہ ملک کے منتخب نمائندوں نے مل کر آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے اہم سنگ میل عبور کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کا مقصد قوم کو متحد اور وفاق کو مضبوط کرنا ہے، تمام سیاسی قوتوں کو اس کے پیچھے متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ اورمقننہ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لئے آئینی عدالت کا تصور سب سے پہلے قائد اعظم محمد علی جناح نے دیا تھا۔ایڈووکیٹ شفقت علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لئے خلوص اور دانشمندی کے ساتھ پیشرفت کی۔