باکو۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ آئین عوام اور ریاست کے درمیان پائیدار معاہدہ ہے، آذربائیجان آئینی استحکام اور قومی یکجہتی کی روشن مثال ہے،پاکستان اور آذربائیجان تاریخی اور مذہبی مماثلتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کےمطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے باکو میں بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ …
آئین عوام اور ریاست کے درمیان پائیدار معاہدہ ہے، آذربائیجان آئینی استحکام اور قومی یکجہتی کی روشن مثال ہے ، چیئر مین سینیٹ کا بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
باکو۔29اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ آئین عوام اور ریاست کے درمیان پائیدار معاہدہ ہے، آذربائیجان آئینی استحکام اور قومی یکجہتی کی روشن مثال ہے،پاکستان اور آذربائیجان تاریخی اور مذہبی مماثلتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کےمطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے باکو میں بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین ریاستی خودمختاری، قومی وحدت اور انصاف کی اساس ہے،آئین عوام اور ریاست کے درمیان پائیدار معاہدہ ہے،آذربائیجان آئینی استحکام اور قومی یکجہتی کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر الہام علییف کی قیادت میں آذربائیجان نے ترقی و خودمختاری کی نئی تاریخ رقم کی۔
انہوں نے آئین کی 30ویں سالگرہ پر آذربائیجان کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ 2025ء کو ’’سالِ آئین و خودمختاری‘‘ قرار دینا آذربائیجان کے جمہوری عزم کا مظہر ہے ، پاکستان اور آذربائیجان تاریخی اور مذہبی مماثلتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نےکہا کہ پاکستان کا آئین آزادی، خودمختاری اور جمہوری استحکام کی ضمانت ہے، 18ویں آئینی ترمیم وفاق کی مضبوطی اور جمہوریت کے استحکام کی علامت ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ نے انسانی حقوق، خواتین کے بااختیار ہونے اور عدالتی شفافیت کے لیے نمایاں قانون سازی کی۔
انہوں نے کہا کہ خودمختاری آج کے دور میں باہمی تعاون اور بین الاقوامی قانون کے احترام سے ممکن ہے، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور عوامی شمولیت ہی پائیدار خودمختاری کا راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ اسلام آباد میں بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ باکو کانفرنس عالمی پارلیمانی یکجہتی اور آئینی جمہوریت کے فروغ کی علامت ہے۔








