زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔
زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):زیرگردش کرنسی، زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 4ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 11.77ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.8 فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے زیرگردش کرنسی کاحجم 11.67ٹریلین روپے رہا تھا۔جاری مالی سال کے آغازسے اب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر1.4فیصد کمی ہوئی ۔اعدادوشمارکے مطابق 4ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع(ایم ٹو)کاحجم 44.39ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے 43.94ٹریلین روپے کے مقابلے میں ایک فیصدزیادہ ہے۔
جاری مالی سال کے آغازسے اب تک ایم ٹومیں مجموعی طورپر4.4فیصد کمی ہوئی ۔اعدادوشمارکے مطابق 4ستمبرکوختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے مجموعی کھاتوں کاحجم 32.56ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے 32.21ٹریلین روپے کے مقابلے میں 1.2فیصدزیادہ ہے۔ جاری مالی سال کے آغازسے اب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر5.5فیصد کمی ہوئی ۔







