آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کے معاملہ کے حوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

107

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کے معاملہ کے حوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے اجلاس کی صدارت کی ۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان، منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی اور مرکزی لیگل کمیٹی کی کنوینئر نیہا وسیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دستور کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح اور پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا۔