آئیڈیاز 2016 کا مقصد دفاعی ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے، جنرل (ر) عبدالقیوم

106

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان معرض وجود میں نہ آتا تو ہندو مسلم علاقوں کو ہر طرح سے محروم رکھتے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل مغربی اور مشرقی مسلم علاقے کھنڈروں کی مانند تھے اور ہندو تمام تر ترقیاتی کام ہندووں کی آبادی والے علاقوں میں کیا کرتے تھے اور اس وقت تمام صنعتیں اور دفاعی سازو سامان بنانے والے فیکٹریاں بھی انہی علاقوں میں تھیں یہی وجہ تھی کہ پاکستان کے وجود میں آتے وقت ولیکا ٹیکسٹائل مل سمیت چند چھوٹی موٹی فیکٹریاں اس کے حصہ میں آئیں