آئیں یہ عہد کریں کہ ہم اپنے قائدین کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیں۔وزیراعلی سندھ کا یوم پاکستان پر پیغام

61
Syed Murad Ali Shah

کراچی۔ 23 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کے دن ہمارے عظیم قائدین نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کی قرار داد منظور کی تاکہ ہم آزاد وطن میں ترقی و خوشحالی سے زندگی بسر کری،آئیں یہ عہد کریں کہ ہم اپنے قائدین کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 23 مارچ، یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ایک دوسرے سے بھائی چارے اور احترام سے پیش آئیں،یہ مقدس مہینہ بھی ہمیں اسی بات کی تعلیم دیتا ہے،دعا ہے کہ اللہ پاک وطن عزیز کو ترقی کی منزلوں سے سرشار کرے اور ملک میں ہر طرف امن و امان کا بول بالا ہو۔وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ملک کے دشمنوں کو مل کر نیست و نا بود کریں گے،دعا ہے اللہ ہمیں ہمارے نیک مقاصد میں کامیاب کرے اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے،اس مقدس مہینے کی برکت سے اللہ پاک اس ملک سے ہر برائی کا خاتمہ کرے