اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے منگل کو ’’یورپ، نوردکس اور طاقت کی سیاست کی نئی حقیقت‘‘ کے موضوع پر ایک پبلک ٹاک کا انعقاد کیا ،جس کا اہتمام آئی ایس ایس آئی کے سینٹر فار سٹریٹجک پرسپیکٹوز (سی ایس پی) نے کیا۔اس گفتگو میں ناروے کے یو ٹی ایس وائی این سینٹر فار سکیورٹی اینڈ ریسیلینس کی بانی ہیڈا لینگمیر …
آئی ایس ایس آئی کا ’’یورپ، نوردکس اور طاقت کی سیاست کی نئی حقیقت‘‘ پر پبلک ٹاک کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے منگل کو ’’یورپ، نوردکس اور طاقت کی سیاست کی نئی حقیقت‘‘ کے موضوع پر ایک پبلک ٹاک کا انعقاد کیا ،جس کا اہتمام آئی ایس ایس آئی کے سینٹر فار سٹریٹجک پرسپیکٹوز (سی ایس پی) نے کیا۔اس گفتگو میں ناروے کے یو ٹی ایس وائی این سینٹر فار سکیورٹی اینڈ ریسیلینس کی بانی ہیڈا لینگمیر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
ڈائریکٹر سینٹر فار سٹریٹجک پرسپیکٹوز آئی ایس ایس آئی ڈاکٹر نیلم نگار نے اپنے افتتاحی کلمات میں مہمان سپیکر اور شرکت کرنے والوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے یورپی سلامتی کی متحرکیت اور نوردک سٹریٹجک سوچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز آئی ایس ایس آئی سفیر خالد محمود نے ہیڈا لینگمیر اور شرکت کرنے والوں کا استقبال کیا اور سی ایس پی کی طرف سے وقت پر اور فکر انگیز گفتگو کے اہتمام کی تعریف کی۔
ہیڈا لینگمیر نے اپنی کلیدی تقریر میں آئی ایس ایس آئی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سیاست ایک ایسے نظام سے دور ہو رہی ہے جو بڑی حد تک سفارتی یقین دہانی اور ادارہ جاتی روایات پر مبنی تھا اور اب ایک ایسے ماحول کی طرف بڑھ رہی ہے جہاں اقدامات، اثر و رسوخ اور طاقت نتائج کا تعین کر رہے ہیں۔
ہیڈا لینگمیر نے کہا کہ جغرافیہ اور تاریخ نوردک سلامتی کی سوچ کو شکل دیتی ہے خاص طور پر ناروے کے لئے جو ایک چھوٹا سا ملک ہے اور روس کے قریب واقع ہے۔ہیڈا لینگمیر نے کہا کہ یورپ کے پاس اہم اقتصادی اور ٹیکنالوجیکل طاقت ہے لیکن اس کا اہم چیلنج اتحاد اور سٹریٹجک تعاون میں ہے۔
تقریب کا اختتام ایک انٹرایکٹو سوال و جواب سے ہوا جس میں موضوع پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ آخر میں ہیڈا لینگمیر کو آئی ایس ایس آئی کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز سفیر خالد محمود نے آئی ایس ایس آئی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔







