آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبا وطالبات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ
آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبا وطالبات کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):آئی ایس پی آرسمرانٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبا وطالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دورے کےدوران طلبا وطالبات نے کیڈٹس کی پریڈ،تربیتی سرگرمیوں اوراکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔
طلبا وطالبات کیڈٹس کی شاندارپریڈ اوران کی پیشہ وارانہ تربیت اور نظم وضبط سے انتہائی متاثر ہوئے۔ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے طلبا وطالبات کی خصوصی نشست بھی ہوئی۔طلبا وطالبات نے کیڈٹس اورلیڈی کیڈٹس کے ساتھ تربیت کے حوالے سے بات چیت کی۔ طلبہ نے کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم،تربیت،نظم وضبط اورپیشہ وارانہ تیاری کا مشاہدہ بہترین تجربہ قرار دیا۔
اس موقع پر طلبا وطالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ ہمارے لئے باعث فخراوراعزاز ہے، کاکول اکیڈمی میں کیڈٹس کی تعلیم و تربیت دیکھ کربے حد خوشی ہوئی، طلبہ نے دورے کے دوران کیڈٹس کی تربیت کے مراحل کو قریب سے دیکھنے کے موقع کو سراہا۔آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات نے پی ایم اے کے دورہ کو معلوماتی اوریادگار قراردیا۔








