راولپنڈی۔ 22 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) اور( ایفی نیٹی ) کے باہمی اشتراک سے ایک ہفتہ پر محیط ہلسکی مہم ہفتہ کوشوگراں میں اختتام پذیر ہو گئی۔ محتلف ممالک سے اعلیٰ سطح کی اہم شخصیات سمیت 60غیر ملکی سکیئرز نے اس مہم میں حصہ لیا جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان کے برف سے ڈھکے پہاڑوں …
آئی ایس پی آر اور ایفی نیٹی کے باہمی اشتراک سے ہلسکی مہم شوگراں میں اختتام پذیر

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 22 فروری (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) اور( ایفی نیٹی ) کے باہمی اشتراک سے ایک ہفتہ پر محیط ہلسکی مہم ہفتہ کوشوگراں میں اختتام پذیر ہو گئی۔ محتلف ممالک سے اعلیٰ سطح کی اہم شخصیات سمیت 60غیر ملکی سکیئرز نے اس مہم میں حصہ لیا جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان کے برف سے ڈھکے پہاڑوں میں ایڈونچر سپورٹس کے مواقعوں کو سامنے لانا تھا ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس مہم میں ارجنٹائن ، آسٹریلیا ، برازیل ، کینیڈا ، فرانس ،جرمنی ، اٹلی ، یونان ، سپین ،سوئٹزرلینڈ ، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ قبل ازیں ان کھلاڑیوں کی آمد پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ان کی وفدکی صورت میں ملاقات ہوئی ۔ مہم میں حصہ لینے والے ممبران نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب کوششوں کے نتیجہ میں کھیلوں اور سیاحت کیلئے سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔








