پنجاب بھر میں 1294 ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1470زخمی ہوئے،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1294ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا
پنجاب بھرمیں 1294ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1470زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ

مزید خبریں
لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں 1294 ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1470زخمی ہوئے،ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1294ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،جن میں 682 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
اعدادو شمار کیمطابق229ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی دارالحکومت262متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 93متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ فیصل آباد 94متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔







