ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان(پی ایس پی) نے پولیس سہولت مرکززرگراندہ کا دورہ کیا.ترجمان لوئر چترال پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عزیز الدین اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے
ڈی پی او لوئر چترال کا پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

مزید خبریں
پشاور۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان(پی ایس پی) نے پولیس سہولت مرکززرگراندہ کا دورہ کیا.ترجمان لوئر چترال پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عزیز الدین اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی پی او لوئر چترال نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ میں مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی پی او لوئر چترال نے لائسنس برانچ ، فارنرز رجسٹریشن آفس ،پال آفس، سوسائیڈ پروینٹیو یونٹ اینڈ جینڈر رسپانس سنٹر،ٹریفک ڈرائیونگ سکول آفس، ٹریفک برانچ آفس اور پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا۔
ڈی پی او لوئر چترال نے مختلف شعبہ جات میں جاری امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے اور تمام امور کو شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس سہولت مرکز آنے والے شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔







