منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ کے قریب پولیس اور شاہین فورس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز
مبینہ پولیس مقابلہ،2مسلح ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ،موبائل فونزو موٹرسائیکل برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):منگھوپیر کے علاقے غازی گوٹھ کے قریب پولیس اور شاہین فورس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2مسلح ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اورایک موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق گرفتارملزمان میں ناصر ولد عبد الکریم اور گلزار ولد فیروز شاہ شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیاہے۔







