ایجوکیشن سسٹم میں سپورٹس انقلاب لا رہے، "ینگ چیمپئنز” کی گرومنگ کیلئے "کھیلتا پنجاب پروگرام” کامیابی سے جاری ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

پنجاب کے800 کالجز اور80 یونیورسٹیوں میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے لاہور قلندر کے ساتھ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ایم او یو کے مطابق لاہور قلندر کی پارٹنرشپ سے صوبے کے تقریبا 800 سرکاری اور نجی کالجوں اور80 پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگائے جائیں گے

لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):پنجاب کے800 کالجز اور80 یونیورسٹیوں میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے لاہور قلندر کے ساتھ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ایم او یو کے مطابق لاہور قلندر کی پارٹنرشپ سے صوبے کے تقریبا 800 سرکاری اور نجی کالجوں اور80 پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگائے جائیں گے۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندر کے تعاون سے اعلی تعلیم کے اداروں میں ینگ ٹیلنٹ کو پالش کرکے نیشنل لیول پر متعارف کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں موجود "ینگ چیمپئنز” کی گرومنگ کیلئے سکولوں میں”کھیلتا پنجاب پروگرام” کامیابی سے جاری ہے،اب لاہور قلندر کے ساتھ ایم او یو کے بعد نوجوانوں کیلئے بھی فریم ورک بنا رہے ہیں۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ ایجوکیشن سسٹم میں سپورٹس کا انقلاب لا رہے ہیں۔2 سال قبل کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کا سفر شروع کیا تھا،آج پی سی بی بھی سکول کرکٹ کی طرف لوٹا ہے جبکہ ہر شعبے میں سپورٹس ڈائریکٹر اور کوچز کی سیٹیں رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 1000 سکول گراونڈ بحال کئے ہیں جہاں طلبا اور نوجوانوں کو گرومنگ کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔سکول سپورٹس واپس لانے کے بعد اب ہائر ایجوکیشن میں بھی آن گراونڈ ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ بورڈز میں سپورٹس فیسوں کا درست استعمال یقینی بناتے ہوئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کیں۔بورڈز کی سپورٹس فیسوں سے سکولوں میں10 ہزار سپورٹس کٹ مہیا کی گئی ہیں۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ آج ہماری مختلف قومی ٹیموں میں شامل 70 فیصد کھلاڑی پبلک سکولوں کے ایلومینائی ہیں۔ہمارے کھلاڑی دنیا کی ٹیموں میں اور دیگر ممالک کے پلئیرز ہماری لیگز میں کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کے ساتھ ایم او یو کے بعد کرکٹ ٹیلنٹ پول میں اضافہ ہوگا اور منتخب نوجوانوں کو بہتر انداز میں شوکیس کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تمام کرکٹ فارمیٹ میں کھیلنے کا موقع میسر آئے گا۔صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بحال کر رہے ہیں۔جلد تعلیمی اداروں میں فٹبال اکیڈمیاں بھی بنائیں گے۔

مزید خبریں