ایس ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
شہریوں کے مسائل کا فوری حل اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ

مزید خبریں
راولپنڈی۔14اکتوبر (اے پی پی):ایس ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے کیا۔ ایس ایس پی سکیورٹی نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مارک کردہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
ایس ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








