راولپنڈی ۔ 5ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) نے یوم شہداءکے حوالے سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے پیغام پر مشتمل نیا پرومو جاری کر دیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئیٹ میں آئی ایس پی آر کا فائنل پرومو جاری کر دیا ہے جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے …
آئی ایس پی آر نے یوم شہداءکے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے پیغام پر مشتمل نیا پرومو جاری کر دیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 5ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) نے یوم شہداءکے حوالے سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے پیغام پر مشتمل نیا پرومو جاری کر دیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئیٹ میں آئی ایس پی آر کا فائنل پرومو جاری کر دیا ہے جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، شہداءپاکستان اور لواحقین کو سلام پیش ہے ۔








