آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے پرومو جاری کر دیا

117
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔3مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے پرومو جاری کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ”ایک قوم ایک منزل” کے عنوان سے جاری پرومو میں قائداعظم محمد علی جناح کے افکار، مینار پاکستان کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کیا گیا جبکہ بچے اور نوجوان قومی پرچم کو لہراتے ہوئے آگے بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

پرومو میں معصوم بچے بزرگوں کو قومی پرچم تھما رہے ہیں جبکہ پرومو کے آخر میں پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔