آئی ایس پی آر کا ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی موت پر دکھ کا اظہار

116
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔24اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نےسینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کوبُلند کرے، دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔