اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارت کے قومی کھاتوں کودوسرے کم ترین درجہ میں رکھتے ہوئے سی گریڈ دے دیاہےاور واضح کیا ہے کہ اعداد و شمار کی تیاری کے عمل میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جی ڈی پی سیریز ابھی تک 12 ۔ 2011 کی پرانی بنیاد پر …
آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت کا پردہ چاک کر دیا ، نا اہل مودی کے دعوے بے نقاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارت کے قومی کھاتوں کودوسرے کم ترین درجہ میں رکھتے ہوئے سی گریڈ دے دیاہےاور واضح کیا ہے کہ اعداد و شمار کی تیاری کے عمل میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جی ڈی پی سیریز ابھی تک 12 ۔ 2011 کی پرانی بنیاد پر مبنی ہےجو اب معاشی حقیقتوں سے ہم آہنگ نہیں رہی۔
مزید یہ کہ آئی ایم ایف نے بھارت کی معیشت کے ایک بڑے حصے یعنی غیر رسمی شعبہ کو پورے انداز میں شامل نہ کرنے، قیمتوں کے تعین میں صرف ہول سیل پرائس انڈیکس (WPI) پر انحصار اور ملک کی پیداواری و اخراجاتی جی ڈی پی کے اندازوں میں اختلافات کو ڈیٹا کے نقائص قرار دیا ہے۔ رپورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ موسمیاتی ترتیب اور جی ڈی پی کے سہ ماہی ڈیٹا کی کمی نگرانی اور اقتصادی پیش گوئیوں کے عمل کو پیچیدہ بنا دیتی ہے۔ یہ انکشافات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت کی اعلیٰ معاشی ترقی کے دعوے جنہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اور مقامی میڈیا نے بڑھ چڑھا کر پیش کیا ،مصنوعی یا مبالغہ آمیز اعداد و شمار پر مشتمل ہیں۔








