اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کیلئے 70کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری معاشی بحالی کے سفر میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ہے ۔
جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف فنڈز کی منظوری پر نگران وزیر اعظم ،وزیر خزانہ سمیت پوری معاشی ٹیم اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان معاشی بحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔ آئی ایم ایف قسط کے اجرا سے روپے کی قدر میں بہتری ، سٹاک مارکیٹ میں مزید استحکام آئے گا ۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کی اصلاحات کے ساتھ تکمیل معاشی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کیلئے حکومت کے تمام فیصلوں کی پشت پر کھڑی ہے۔ انتخابات کے بعد آنے والی حکومت طویل المدتی اصلاحاتی پیکج کے تحت معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھے ۔