آئی ایم ایف کی کانگو کیلئے مالی امداد سیاسی صورتحال میں بہتری سے مشروط

75
دنیا بھر میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ

کنساشا ۔ 12 جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے جمہوریہ کانگو کیلئے کسی بھی قسم کی مالی امداد سیاسی صورتحال میں بہتری سے مشروط کردی۔آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹائن لگارڈے کی جانب سے وزیراعظم برونو شیبالا کے نام تحریر کردہ خط میں کہا کہ آئندہ جمہوریہ کانگو کیلئے کسی بھی قسم کی مالی معاونت کیلئے وہاں سیاسی عمل میں بہتری لازمی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی امداد کیلئے میکرواکنامک صورتحال میں بہتری اور ملک کے اہم شراکت داروں کی جانب سے فنانسنگ ضروری ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں سیاسی استحکام ہوگا۔