صدر مملکت ممنون حسین کی پرنس کریم آغا خان کو ان کی اسماعیلی برادری کی امامت کی گولڈن جوبلی مکمل ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پرنس کریم آغا خان کو ان کی اسماعیلی برادری کی امامت کی گولڈن جوبلی مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پائیدار ترقی کےلئے پاکستان انہیں اپنا ایک عظیم دوست اور حامی سمجھتا ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان میں معاشرتی، ثقافتی اور اقتصادی …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پرنس کریم آغا خان کو ان کی اسماعیلی برادری کی امامت کی گولڈن جوبلی مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پائیدار ترقی کےلئے پاکستان انہیں اپنا ایک عظیم دوست اور حامی سمجھتا ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان میں معاشرتی، ثقافتی اور اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے پرنس کریم آغا خان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور دور اندیش قیادت میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام پاکستان میں تعلیم، صحت، دیہی ترقی اور غربت کے خاتمہ کے متعدد اہم منصوبوں کے ذریعے شاندار ترقیاتی کام ہوا ہے۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان نیک مقاصد میں پاکستان کا تعاون جاری رہے گا۔ صدر ممنون حسین نے کہاکہ امامت کی گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران وہ پرنس کریم آغا خان کے دورہ پاکستان منتظر ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply