آئی اے ای اے کے سربراہ کا مشرق وسطیٰ میں متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زور

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے جوہری تنصیبات پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زوردیا ہے۔

ویانا۔28مارچ (اے پی پی):بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے جوہری تنصیبات پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر زوردیا ہے۔سی جی ٹی این کو انٹرویو میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعہ میں شامل تمام فریق دیرپا حل کی تلاش میں مذاکرات کی طرف واپس آئیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جوہری تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں۔رافیل ماریانو گروسی نے کہا کہ جوہری پاور پلانٹ پر کبھی بھی حملہ نہیں کیا جانا چاہیے، یا اس کی جسمانی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔