آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی میں کمانڈ کانفرنس، اسلام آباد پولیس کے پانچوں ڈویژنز نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی میں کمانڈ کانفرنس۔کمانڈ کانفرنس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز، ایس پیز کی شرکت۔پولیس ترجمان کے مطابق کمانڈ کانفرنس میں اسلام آباد پولیس کے پانچوں ڈویژنز نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔تمام ڈویژنز کے ڈی آئی جیز نے 13 اور 14 اگست کے حوالے سے اپنے اپنے …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی میں کمانڈ کانفرنس۔کمانڈ کانفرنس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز، ایس پیز کی شرکت۔پولیس ترجمان کے مطابق کمانڈ کانفرنس میں اسلام آباد پولیس کے پانچوں ڈویژنز نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔تمام ڈویژنز کے ڈی آئی جیز نے 13 اور 14 اگست کے حوالے سے اپنے اپنے سکیورٹی پروگرامز پر بریف کیا۔ٹریفک ڈویژن نے اہم پروگراموں کے لئے ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی۔اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس مہم میں تیزی لائی جارہی ہے۔اسلام آباد میں کاروموٹرسائیکل چوری کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔خصوصی ناکہ جات اور پٹرولنگ سٹریٹ کرائم کی روک تھام میں موثر ثابت ہورہی ہے۔سیف سٹی اسلام آباد جرائم کے تدارک، ٹریفک ڈسپلن میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

یوم آزادی پر اسلام آباد میں کسی جگہ کسی قسم کی ہلڑبازی، آتش بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز بڑے پیمانے پر کئے جارہے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں اسی طرح جاری رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں غیرقانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اورخلاف ورزی پر سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی کا مربوط پلان جاری کردیا گیا ہے۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز اہم پروگراموں کی سکیورٹی کو خود سپروائز کریں گے،ڈی جی سیف سٹی کو عوامی سہولت کی متعلق مزید اپلی کیشنز ڈویلپ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔نئے تعینات ہونے والے ایس پی سٹی سلمان ظفر کی کرائم فائثنگ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔