اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار خان نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی پولیس انتظامیہ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے کرکٹ سٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی محمد عامر ذوالفقار …
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار خان کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، پی ایس ایل کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوا لفقار خان نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی پولیس انتظامیہ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے کرکٹ سٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے ہوٹلوں اورسٹیڈیم کے ملحقہ روٹس کا معائنہ بھی کیا اور روٹ انچارج ایس پیز کو مناسب ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے بارے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔








