اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے منشیات کے خاتمے کیلئے کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں پولیس افسران سمیت سکولوں اور کالجوں کے نمائندوں نے شرکت کی، مکمل ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے جبکہ منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی سیمینارز منعقد کرانے کابھی فیصلہ اور نشہ اب نہیں مہم کو مزیدتیز کرنے پر بھی تبالہ خیال …
آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت منشیات کے خاتمے کیلئے کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے منشیات کے خاتمے کیلئے کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں پولیس افسران سمیت سکولوں اور کالجوں کے نمائندوں نے شرکت کی، مکمل ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے جبکہ منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی سیمینارز منعقد کرانے کابھی فیصلہ اور نشہ اب نہیں مہم کو مزیدتیز کرنے پر بھی تبالہ خیال کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں تعلیمی اداروں سے منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اسلام آبا دپولیس کے سینئر افسران سمیت سکولوں اور کالجوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اسلام آباد پولیس اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے مکمل ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ فوکل پرسن مقرر کئے جبکہ منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے جامعہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ بھی کیا تاکہ اس مکروہ کاروبار میں ملوث تمام عناصر کے سدباب کو یقینی بنایا جاسکے، اس کے ساتھ نوجوان نسل میں اس ناسوار کے نقصانات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی آگاہی سیمینارز منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
جبکہ تمام فریقین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوان نسل کے روشن مستقبل کی حفاظت کیلئے تمام تر موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور کسی بھی مرحلے کے دوران نرمی اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اس منشیات کے نیٹ ورکس کو ناصرف توڑا جائے گا بلکہ اس میں ملوث تمام عناصر کو منظر عام پرلانے سمیت ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میںلاکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری سطح پر اسلام آبا دپولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے خلاف فعال ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کی نشہ اب نہیں مہم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد معاشرے سے منشیات کا خاتمہ ہے ،اسی کے ساتھ بہترین نتائج اور موثر نگرانی کیلئے تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی باقاعدہ ٹریننگ کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی ادارے زیر تعلیم طلباءکو اس ناسورسے محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے گزارش کی کہ وہ منشیات سے نوجوان طلباءکو محفوظ بنانے اور اسکے خطرات سے آگاہ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم کا انعقاد کریںتاکہ نوجوانوں نسل میں اس کے خطرات کے متعلق شعور پیدا کیا جاسکے۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس منشیات کے خاتمہ کےلئے منشیات فروشوں کے نیٹ ورکس کو نہ صرف توڑے گی بلکہ کسی بھی شرپسند عناصر کو نوجوان نسل کی زندگیوں کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی جبکہ اس گھنائونے اور مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔









