آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت اجلاس، پولیس بھرتیوں کے عمل کا جائزہ

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ منگل کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق اور سینئر پولیس …

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اسلام آباد پولیس میں جاری بھرتی کے عمل سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ منگل کو ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق اور سینئر پولیس افسران نے بذریعہ زوم شرکت کی جبکہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں قائم بھرتی ٹیسٹ سینٹرز پر جاری انتظامات، امیدواروں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور ٹیسٹ کے ہر مرحلے کا جائزہ لیا گیا۔ بھرتی کے پورے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے، تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے اور ان کے لئے بہترین انتظامات برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

آئی جی اسلام آباد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سینٹرز پر تعینات افسران ہر مرحلے کی خود نگرانی کریں، امیدواروں کی سہولت کا مکمل خیال رکھا جائے اور بھرتی کے تمام مراحل منظم انداز میں مکمل کئے جائیں تاکہ ہر امیدوار کو میرٹ اور شفافیت پر مبنی طریقہ کار کے مطابق مساوی مواقع فراہم کئے جا سکیں۔