اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر ملکی وفود ،کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹس اور رہائش گاہوں پر فول پروف سکیورٹی اقدامات اور شہر میں موثر ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام …
آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس میں مجموعی سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر ملکی وفود ،کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹس اور رہائش گاہوں پر فول پروف سکیورٹی اقدامات اور شہر میں موثر ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر، ایڈیشنل آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آبادنے افسران کو ہدایت کی کہ غیر ملکی مہمانوں، شہریوں اور اہم شخصیات کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔
اس کے ساتھ شہریوں کو ٹریفک کے متبادل راستوں سے بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہے۔اجلاس میں تفتیشی نظام کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے سنگین نوعیت کے مقدمات کی تحقیقات، تفتیشی عمل میں شفافیت اور قانونی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تمام مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس کے بعد آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر افسران کے ہمراہ شہریوں سے ملاقات کی، ان کی شکایات براہ راست سنیں اور فوری ازالے کے لیے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے اور انویسٹی گیشن ونگ کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔








