ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد نے مختلف پارکوں کا دورہ کیا اور جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور اہم ہدایات جاری کیں
ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ پی ایچ اے کا سرگودھا شہر کے مختلف پارکس کا دورہ

مزید خبریں
سرگودھا۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد نے مختلف پارکوں کا دورہ کیا اور جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا شہر کے پارکوں کو عوامی اُمنگوں کا ترجمان بنانے اور تفریح کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں نچلی سطح پر کام جاری ہے۔ پارکوں، گرین بیلٹس اور دیگر علاقوں میں جاری اقدامات کے جائزے کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اینڈ انجینئرنگ شہباز احمد نے کمپنی باغ
ہارون رشید تبسم پارک، اقبال کالونی پارک اور 31 بلاک پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے پارکوں کی بحالی اور بہتری کے لیے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سرگودھا کو سرسبز شہر بنانے اور پارکوں کو عوامی اُمنگوں کا ترجمان بنانے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو پارکوں میں تفریح کی تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔







