اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی 17 ستمبر 2026 کے لیے ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد …
اوگرا کا جمعرات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی 17 ستمبر 2026 کے لیے ایکس ڈپو قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں، عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔آج اعلان کردہ اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کے باعث کی گئی۔ مزید تفصیلات اوگرا کی ویب سائٹ https://ogra.org.pk/index.php/price-publications� پر دستیاب ہیں۔







