"کون بنے گا ایک دن کا کمشنر” مقابلہ کے لئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 21 ستمبر تک توسیع

"کون بنے گا ایک دن کا کمشنر "فیصل آباد ڈویژن کے مقابلہ میں درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 21 ستمبر2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔

فیصل آباد۔ 16 ستمبر (اے پی پی):”کون بنے گا ایک دن کا کمشنر "فیصل آباد ڈویژن کے مقابلہ میں درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 21 ستمبر2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے بتایا کہ رش کے باعث خواہشمندطالب علموں کی درخواست پرمقابلہ کے لئے درخواست دینے کی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان2026 میں سائنس مضامین میں 95 فیصد سے زائد،آرٹس مضامین میں 85 فیصد نمبر لینے والے طالب علم جبکہ او لیول سائنس مضامین8A گریڈ،آرٹس مضامین7A گریڈ والے طالب علم مقررہ تاریخ تک اپنے اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفترمیں درخواست جمع کراسکتے ہیں۔