آئی جی پنجاب نے ملکوال میں سابقہ رنجش پرہونیوالے قتل کانوٹس لے کر آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی

75
IG Punjab
IG Punjab

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہائوالدین تھانہ ملکوال کی حدود میں سابقہ رنجش پر ملزم عامر کی فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کانوٹس لے کر آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی اومنڈی بہاالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔