عازمین کی سہولت کے لئےسمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے اپنے منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں،سعودی وزارت حج و عمرہ

ریاض۔12مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے بنیادی ریگولیٹر اور آپریٹر کے طور پر عازمین کی سہولت کے لئے سمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے اپنے منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے عمرہ ڈاکٹر عبدالرحمان شمس نے بتایا کہ عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے لے کر مناسک …

ریاض۔12مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن کے بنیادی ریگولیٹر اور آپریٹر کے طور پر عازمین کی سہولت کے لئے سمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے اپنے منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے عمرہ ڈاکٹر عبدالرحمان شمس نے بتایا کہ عازمین کے سعودی عرب پہنچنے سے لے کر مناسک مکمل کرنے اور اپنے ممالک کو واپس آنے تک تمام آپریشنل عمل کو منظم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تمام آپریشنل منصوبوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔

ان کے مناسب نفاذ کو یقینی بناتی ہے اور یہ پروازوں اور عمرہ زائرین کی آمد پر بھی نظر رکھتی ہے تاکہ اس وقت تک عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں آمد ورفت کی بہتر سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ پورے آپریشنل پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔ عازمین کے پیکج کے مطابق مناسب رہائش فراہم کی جا رہی ہیں، یہ سب کچھ احتیاط سے تیار کردہ عمل اور ڈرائنگ اینڈ کنٹرول سینٹر میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز کے مکمل استعمال کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

یہ مصنوعی ذہانت اور متعدد زبانوں میں کام کرتی ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے زمین پر فیلڈ پلانز، مانیٹرنگ سروسز، ان کے معیار کو بہتر بنانے اور ابھرتی ہوئی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ڈیٹا کو پڑھا اور تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ وزارت حج و عمرہ عالمی تکنیکی انقلاب کے ساتھ تیز رفتاری سے گامزن ہے۔ ایسی مصنوعات اور خدمات تیار کر رہی ہے جو زائرین کے سفر کو آسان بناتی ہیں اور انہیں مزید آرام دہ ماحول فراہم کرتی ہیں۔