عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ریسکیو 1122 مری ہائی الرٹ، اہم مقامات، جلوسوں اور اجتماعات کے روٹس پر ٹیمیں تعینات رہیں گی
عید میلاد النبی ﷺ: ریسکیو 1122 مری ہائی الرٹ، اہم مقامات پر ٹیمیں تعینات

مزید خبریں
راولپنڈی۔23اگست (اے پی پی):عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شہریوں کو بروقت امداد کی فراہمی کے لیے ریسکیو 1122 مری کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، ریسکیو ٹیمیں اہم مقامات، جلوسوں اور اجتماعات کے روٹس پر تعینات رہیں گی۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مری کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایمبولینسز، فائر و ریسکیو گاڑیاں اور دیگر ضروری وسائل تیار رکھے جائیں گے جبکہ تمام ریسکیو اسٹیشنز پر عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے گا۔ ریسکیو اہلکار اہم جلوسوں اور اجتماعات کے روٹس پر موجود رہ کر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد یقینی بنائیں گے۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔







