نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو، پاک ازبکستان برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی،دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور کرغزستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور مشترکہ دوطرفہ ترجیحات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔