آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے علاج کیلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور۔11جولائی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر طاہر عباس کو علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے جبکہ سب انسپکٹر کاظم حسین کو علاج معالجے کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ کانسٹیبل محمد راشد خان کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح اے ایس آئی عمر فاروق، اے ایس آئی ندیم عباس اور جونیئر پٹرولنگ آفیسر ذوالفقار علی کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ لیڈی اے ایس آئی صفیہ، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل شاہدہ بلقیس اور لیڈی کانسٹیبل آمنہ شہزادی کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ شہزاد حسن، ہیڈ کانسٹیبل محمد عمار اور ڈرائیور کانسٹیبل جاوید اقبال کو بھی علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں انسپکٹر محمد نواز، اے ایس آئی محمد یاسین، کانسٹیبل محمد عبداللہ اور لیڈی کانسٹیبل ارشاد بیگم کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 19 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف عمل پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔