آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

90

لاہور۔23مئی (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ احمد نگر گوجرانوالہ کی حدود میں ملزمان کے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے انسانیت سوز سلوک، تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسگی وزیر اعلی پنجاب کی ریڈ لائن ہے،سفاک ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور متاثرہ شخص کی انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سی پی او گوجرانوالہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی سول لائن کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوا ئی جائے گی۔