اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):زونگ فورجی نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 کے موقع پر بہترین ڈیجیٹل مہم (ٹک ٹاک) کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کو ملک میں ڈیجیٹل شعبے کی بہترین پہچان سمجھا جاتا ہے جہاں ایوارڈز کا فیصلہ ایک آزاد ماہرین کی کمیٹی کرتی ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف تخلیقی اثرات بلکہ حقیقی اور مثبت نتائج پر مبنی ڈیجیٹل جدت کو سراہتے ہیں۔ یہ اعزاز زونگ فورجی …
زونگ فورجی نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں ’بہترین ڈیجیٹل مہم ‘ کا اعزاز حاصل کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):زونگ فورجی نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 کے موقع پر بہترین ڈیجیٹل مہم (ٹک ٹاک) کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کو ملک میں ڈیجیٹل شعبے کی بہترین پہچان سمجھا جاتا ہے جہاں ایوارڈز کا فیصلہ ایک آزاد ماہرین کی کمیٹی کرتی ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف تخلیقی اثرات بلکہ حقیقی اور مثبت نتائج پر مبنی ڈیجیٹل جدت کو سراہتے ہیں۔ یہ اعزاز زونگ فورجی کی اس حکمت عملی کا مظہر ہے جو اسے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں ایک نمایاں مقام پر فائز رکھتی ہے اور اس کے سلوگن ’’آئیے ہم ڈیجیٹل اپنائیں‘‘ کو الفاظ کی بجائے عملی اقدامات میں ڈھالتی ہے۔

منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کامیاب مہم کا مرکزی خیال صارفین کے لیے سہولیات کی فراہمی کو ایک سادہ، فطری اور وسیع پیمانے پر موثر انداز میں بڑھانا تھا۔ زونگ نے ٹک ٹاک کے مختصر مگر پراثر ویڈیو فارمیٹ کو گوگل یو اے سی کے ذہین ٹارگٹنگ سسٹم کے ساتھ ملا کر”مائی زونگ ایپ“کو صرف ایک سروس ہی نہیں بلکہ روزمرہ کی ڈیجیٹل زندگی کااہم حصہ بنا دیاہے۔اس مہم کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی، جب ٹک ٹاک نے اسے اپنی ایک آفیشل کیس سٹڈی میں نمایاں کیا جو کہ ا س کی شاندار حکمت عملی اوربہتر کاروباری نتائج کا واضح ثبوت ہے۔
زونگ فورجی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر نے کہا کہ ہماری محنت کو سراہنے پر ہم پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کے مشکور ہیں۔ یہ اعزاز ہمارے انداز بیان، صارفین کو اولین ترجیح دینے اور مقامی طورپر جدید حل پیش کرنے کی کوششوں کا واضح اعتراف ہے۔ ہماری ٹیم بھرپور جذبہ کے ساتھ ہر آنے والے دن اپنے صارفین کے ڈیجیٹل تجربات کو نئے انداز میں تشکیل دے رہی ہے۔
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ زونگ فورجی پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے۔یہ ایک ایسا سفر ہے جس میں اے آئی سلوشنز،نئی اور موثر مہمات کے ساتھ ساتھ سب کے لیے یکساں رسائی کو اہمیت حاصل ہے۔ زونگ فورجی کا عزم ہے کہ وہ پاکستانی صارفین کے بدلتے تقاضوں کے مطابق ایسے تجربات فراہم کرے جو موثر، بامعنی، آسان فہم اور روز مرہ زندگی کی ضروریات کے عین مطابق ہوں۔








