آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی میں پہلی مرتبہ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر کا قیام

110
IG Punjab
IG Punjab

راولپنڈی۔ 08 جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی میں پہلی مرتبہ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر کے قیام کے ساتھ ہی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے کام کا آغاز کر دیاہے، پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر کے قیام کا مقصد ظلم و زیادتی کا شکار جانوروں کا تحفظ کرنا اور جانوروں کے علاج دیکھ بھال کے ساتھ ظلم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، جانوروں پر کسی بھی قسم کے ظلم کی رپورٹ ہیلپ لائن 051-9293081پرکی جا سکے گی، شہری خصوصاً طلباء و طالبات پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے لئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پہلی مرتبہ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر کا قیام، پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے کام کا آغاز کر دیا،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر کے قیام کا مقصد ظلم کا شکار جانوروں کا تحفظ ہے، پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر میں جانوروں کے لئے ابتدائی طبی امداد، علاج معالجہ اور دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، سڑکوں، گلی محلے، گھروں اور جانوروں کی خرید و فروخت کے مقامات پر جانوروں پر کسی بھی قسم کے ظلم کی صورت میں کارروائی کی جائے گی، جانوروں کے علاج اور دیکھ بھال کے ساتھ ظلم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی،

پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر اے ایس پی ٹیکسلا کائنات اظہر خان کی زیرنگرانی کام کررہا ہے،ریسکیو سینٹر میں پولیس کے سب انسپکٹر ویٹرنری ڈاکٹر اور ٹیکنیشن فرائض سر انجام دیں گے، جانوروں کے علاج اور دیکھ بھال کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کے لئے این جی اوز سے معاہدے بھی کئے گئے ہیں، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے مزید کہاکہ شہری جانوروں پر کسی بھی قسم کے ظلم کی رپورٹ ہیلپ لائن 051-9293081پر کر سکیں گے، رپورٹ کرنے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،شہری خصوصاً طلباء و طالبات پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے لئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، شہری پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر میں لائے جانے والے جانور علاج معالجہ کے بعد اڈاپٹ اڈاپڈبھی کر سکیں گے۔