لاہور۔10مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں سنٹر فار پبلک سیفٹی ماڈل ٹان کا دورہ کیا اور زیر تعمیر عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اتوار کے روز کئے گئے اس دورے میں ایس پی ماڈل ٹان ڈویژن احمد زونیر چیمہ اور دیگر افسران بھی وہاں موجود تھے۔
متعلقہ افسران نے آئی جی پنجاب کو جاری کام بارے بریفنگ دی، ڈاکٹر عثمان انور نے زیرِ تکمیل کاموں کو اعلی معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ سنٹر فار پبلک سیفٹی ماڈل ٹان میں شہریوں کو بہترین ماحول میں پولیسنگ سروسز فراہم کی جائیں گی، سنٹر فار پبلک سیفٹی میں خواتین شہریوں کو پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلئے خصوصی ڈیسک بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس اسٹیشنز اور دفاتر میں انفراسٹرکچر جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، شہریوں کو بہترین ماحول میں خدمات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔