22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کا ویژن،سی ٹی پی کی جانب سے خواجہ سراؤں...

آئی جی پنجاب کا ویژن،سی ٹی پی کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لئے روڈ سیفٹی آگاہی سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔27اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم کی سربراہی میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق راولپنڈی میں خواجہ سراؤں کے لئے آگاہی سیشن کا انعقاد ہوا ہے ۔ انچارج ایجوکیشن ونگ انسپکٹر فیصل گیلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹرانسجینڈرز سکول کاوزٹ کیا اور خواجہ سراؤں کو ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر فراہم کیا۔ انھوں نے خواجہ سراؤں کو سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کیجانب سے ڈرائیونگ سکول و24/7ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے فراہم کردہ سہولیات کے متعلق بھی بتایا۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی آئی جی پنجاب کے ویژن کو حقیقی معنوں میں اپناتے ہوئے معاشرے کے ہر شخص و طبقہ کو ٹریفک سروسزفراہم کر رہی ہے۔خواجہ سراؤں کوڈرائیونگ کی تربیت و ڈرائیونگ لائسنس کے حصول سے نہ صرف انکی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ وہ معاشرے میں ایک باعزت روزگار بھی حاصل کر سکیں گے،ٹریفک ہیڈ کواٹر میں خواجہ سراؤں کو لائسنسنگ سروسز کی فراہمی کیلئے ایک علیحدہ کاؤنٹر بھی مختص کیا گیا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایک صاف ستھرے معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خیال کرنا ہو گا۔ آئیں آگے بڑھیں اوراس بات کا عہد کریں کہ رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر خلق خدا کی خدمت کو ہر صورت یقینی بنائیں اس سے معاشرے میں ایک واضح بہتری نظر آئے گی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں