لاہور۔28فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت شیخوپورہ اور فیصل آباد ریجن کی کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ اور فیصل آباد ریجنز میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوزنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔
آئی جی پنجاب نے دونوں ریجنز میں چالاننگ، ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری پوزیشن کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب کی نے شیخوپورہ ریجن کو کرائم کنٹرول کے لئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ،فیصل آباد میں نئے تعینات ہونے والے آر پی او اور سی پی او کرائم کنٹرول کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور چالاننگ کی شرح بہتر بنائیں۔
آئی جی پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران مساجد، عبادت گاہوں، مارکیٹوں اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی پی اوز 1787، سی ایم کمپلینٹس، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر شکایت کنندگان سے خود رابطہ کرکے فیڈ بیک لیں، اندھے قتل ، خواتین اور بچوں سے زیادتی و دیگر سنگین کیسز کے حل پر توجہ مرکوز کریں،
خواتین اور بچوں سے زیادتی کے کیسز میں تحقیقاتی افسران ڈی این اے لازمی کروائیں، لائن آف انکوائری کو فالو کریں، اینٹی ریپ ایکٹ ٹریننگ ماڈیول کے تحت اپریل میں انوسٹی گیشن افسران کا تربیتی کورس کروایا جائے گا،جنسی جرائم کے تشکیل کردہ ڈیٹا رجسٹر کے ذریعے مجرمان کی ریگولر سرویلنس یقینی بنائیں۔اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹاسک لسٹ کے ذریعے گرفتاری کے اہداف دیں۔
اس موقع پرایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی مانیٹرنگ اجلاس میں موجود تھے۔