آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس کا انعقاد

97
لودھراں میں پنجاب پولیس کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کے نتائج جاری

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔

پروموشن بورڈ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ را عبدالکریم، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اور محکمہ داخلہ و ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت۔

اجلاس میں ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی کے لئے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔