35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطحی...

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطحی اجلاس کاانعقاد

- Advertisement -

لاہور۔25اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی (سی سی ڈی) سہیل ظفر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن اظہر اکرم، ڈی آئی جی (سی سی ڈی) وقاص الحسن، اور کے ایس پیز و ڈی ایس پیز نے شرکت کی ۔اجلاس میں سی سی ڈی کے لیے دفاتر، لاجسٹکس، اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی سے متعلق امور زیر غور آئے۔ ریجنل و ڈسٹرکٹ افسران نے دستیاب سہولیات اور درکار ضروریات سے تفصیلی آگاہی دی۔

ایڈیشنل آئی جی (سی سی ڈی) کے مطابق، افسران اور اہلکاروں کا دو روزہ تربیتی سیشن بھی منعقد کیا گیا ہے جبکہ سی سی ڈی کی ورکنگ سے متعلق ایس او پیز پر مبنی تحریری کتابچہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سی سی ڈی کے دفاتر اور تھانوں کے لیے عمارتوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی جانب سے انسانی وسائل، دفاتر، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی جا چکی ہے۔حکومتی منظور شدہ فنڈ سے سی سی ڈی کے لیے گاڑیاں، آلات اور دیگر ضروری سامان کی خریداری جلد کی جائے گی۔

- Advertisement -

شہری روزانہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ایس او پیز کے مطابق سی سی ڈی افسران سے ملاقات کر سکیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، اور سی سی ڈی کے دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587557

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں