پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں نے ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر گرینڈ پرکس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 اور 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 میڈلز جیت لیے، جن میں 8 طلائی ، 2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کھلاڑیوں کو مبارکباددی ۔
آئی جی پنجاب کی ویٹ لفٹنگ اور ایتھلیٹکس میں 13 میڈلز جیتنے پرکھلاڑیوں کو مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے کھلاڑیوں نے ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر گرینڈ پرکس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 اور 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 13 میڈلز جیت لیے، جن میں 8 طلائی ، 2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کھلاڑیوں کو مبارکباددی ۔
پاکستان پولیس کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر گرینڈ پرکس ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 11 جبکہ 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 2 میڈلز حاصل کیے۔ ان مقابلوں میں آرمی، واپڈا، پاکستان نیوی، ایئر فورس اور پنجاب، سندھ، بلوچستان سمیت خیبر پختونخوا کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔








